کسی کو بھلانے کا وظیفہ Kisi Ko Bhulane Ka Wazifa /

کسی کو بھُلانے کا وظیفہ:

ایک دُکھی نوجوان میرے پاس آیا اور کہنے لگا:

میرا ایک دوست تھا جس سے مجھے بہت محبت تھی ، اس نے مجھے چھوڑ دیا ہے ؛ اب میں  اسے بُھولنا چاہتا ہوں کوئی وظیفہ بتادیں_

میں نے کہا یہ پڑھا کرو:

نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْد 

اس وظیفے سے دوفائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں:

1: جب اپنے دل میں کسی کے متعلق جذبات  محسوس کریں تو تین دن تک روزانہ 77 بار یہ وظیفہ پڑھیں ، اور ساتھ حسبِ استطاعت صدقہ دیں_
اگروہ سچی محبت ہوئی تو دل میں ٹھہر جائے گی ، محبت کے نام پر مصیبت ہوئی تو ٹَل جائے گی_

2: کسی کو بھولنا چاہتے ہیں ، مگر بُھلا نہیں پارہے ؛ تو مسلسل 9 دن ، روزانہ 40 بار یہ ورد کریں ، انشاءاللہ اسے بھولنا اور خود کو یاد رکھنا آسان ہوجائے گا_

عاشقِ نامُراد کی قبر پہ تھا لکھا ہوا 
جس کو ہو زندگی عزیز ، وہ نہ کہیں لگائے دل

پوچھتے کیا ہو میرے غم ، ملتے ہیں بے وفا صَنَم
چھوڑو بُتوں کی دوستی ، دیتا یہی ہے رائے دل

یاد رکھیں! بے پناہ محبت صرف اور صرف سرورکونینﷺ سے کریں  ، دنیا میں یہی وہ باوفا محبت ہے جو غم ناک  آہیں اور کرب ناک آنسو نہیں دیتی_

لقمان شاہد
21/7/2019 ء
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم