Jab Nahu Aapko Uljhade / جب نحو آپ کو الجھا دے


جب نحو آپ کو الجھادے

   کسی بھی فن کو سیکھنے کے دوران کئی بار ایسے مقامات آجاتے ہیں جو طلبا کو بہت سی الجھنوں کا شکار کردیتے ہیں، نتیجتاً ان کی دل چسپی اس فن سے ٹوٹ جاتی ہے اور پھر اس فن کے سیکھنے کا دروازہ ان کے لیے بند ہوجاتا ہے، اس کتاب کا تعلق نحو و صرف کے اسی قسم کے الجھا دینے والے مقامات سے ہے_
جب نحو آپ کو الجھادے     کسی بھی فن کو سیکھنے کے دوران کئی بار ایسے مقامات آجاتے ہیں جو طلبا کو بہت سی الجھنوں کا شکار کردیتے ہیں، نتیجتاً ان کی دل چسپی اس فن سے ٹوٹ جاتی ہے اور پھر اس فن کے سیکھنے کا دروازہ ان کے لیے بند ہوجاتا ہے، اس کتاب کا تعلق نحو و صرف کے اسی قسم کے الجھا دینے والے مقامات سے ہے_
یہ کتاب ایسے مقامات میں پھنسے ہوئے طلبا کوایک طرح سےان کا ہاتھ پکڑ کر باہر نکالنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مصنف نے ایک ایک کرکے ایسے مقامات کو تلاش کیا، ان کو ترتیب سے رکھا اور ان کو نو ابواب میں تقسیم کرکے ایک مجموعہ بناکر ’’جب نحو آپ کو الجھادے‘‘ کی شکل میں آپ کی خدمت میں پیش کردیا۔ اس کتاب کے بارے میں جامعہ اشرفیہ کے ناظم تعلیمات خیر الاذکیا علامہ محمد احمد مصباحی صاحب قبلہ کا خیال ہے:
’’اس کتاب میں جو مسائل دیے گئے ہیں ان میں اکثر وہ ہیں جن کی صراحت ہماری درسی کتب نحو میر، ہدایۃ النحو، شرح مائۃ عامل، کافیہ، شرح جامی وغیرہ میں نہیں ملتی، خصوصاً اس کتاب کی ترتیب کے ساتھ تو ان کا ذکر یقیناً نہیں، میں نے اس کتاب کی بہت سی بحثوں کو پڑھا ہے۔‘‘
اجمالی فہرست
پہلا باب:
کلمات کے استعمال کی مختلف صورتیں (ص 41)
دوسراباب:
مصطلحات کے استعمال کی مختلف صورتیں (ص 75)
تیسرا باب:
باب اول کے کلمات ترکیب کے آئینے میں (ص 91)
چوتھا باب:
باب دوم کی مصطلحات ترکیب کے آئینے میں (ص 129)
پانچواں باب:
مصطلحات اور کلمات کے درمیان فرق(ص 141)
چھٹا باب:
آیات قرآنی میں ترکیبی شبہات کا ازالہ (ص 171)
ساتواں باب:
کیا کہیں کیا نہ کہیں (ص 207)
آٹھواں باب:
نحوی پہیلیاں(ص 221)
نواں باب:
صرفی پہیلیاں(ص 237)

View some pages of this best book



Click Here For Buy

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم