ابن اور بن کا قاعدہ / Ibn And Bin Ke Rules

ابن اور بن کا قاعدہ

لفظ (ابن) سے ہمزہ حذف ہوجاتا ہے، جب بیک وقت یہ چار چیزیں پائی جائیں۔ یعنی ان چار شروط کا پایا جانا ضروری ہے۔

✡️لفظ ابن سے پہلے عَلَم ہو اور اس کے بعد بھی عَلَم ہو۔

✡️ابن اورعلم کے درمیان فاصلہ نہ ہو بلکہ دونوں متصل ہو۔

✡️ابن صفت ہو اپنے سے ماقبل اسم کا۔

✡️دوسرا اسم پہلے والے اسم کا حقیقی والد ہو۔

جیسا کہ محمدﷺ بن عبد اللہ

یہاں پر غور کرنے کے بعد چاروں شرائط نظر آجائیں گی ۔

اول:
لفظ ابن سے پہلے اور بعد میں عَلَم ہے ،
دوم :
دونوں یعنی لفظ ابن اور عَلَم کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں بلکہ متصل ہے،
سوم :
لفظ ابن اپنے سے ماقبل اسم کی صفت ہےاور
 چہارم: 
دنوں عَلمَوں کے درمیان حقیقی باپ بیٹے کا رشتہ ہے۔

اس کے سوا باقی صورتوں میں لفظ ابن کا ہمزہ حذف نہیں ہوگا بلکہ ذکر ہوگا جیسا کہ

جب کسی انسان کی نسبت دادا یا پردادا یا اس سے اوپر کی طرف کردی جائےجیسا کہ: محمد ابن عبد المطلب یا ابن آدم

جب دونوں میں باپ بیٹے کا رشتہ نہ ہو جیسا کہ: زید ابن الجزائر،ابن السبیل ، ابن الماء

جب دونوں میں حقیقی باپ بیٹے کا رشتہ نہ ہو جیسا کہ: زید ابن محمد

جب دونوں میں اتصال نہ ہو جیسا کہ: طارق ھو ابن زیاد

جب بیٹے کی نسبت ماں کی طرف کی جائے جیسا کہ: عیسی ابن مریم

جب لفظ ابن کی اضافت غیر عَلَم کی طرف کی جائے جیسا کہ:زید ابن الشجعان

جب لفظ ابن سے ابتدا کی جائے جیسا کہ: ابن عبدا للہ ،ابن مسعود ، ابن عباس

جب التقائے ساکنین ہو جیسا کہ:رسولنا ابن عبداللہ

اس صورت میں لفظ رسول میں حرف نون کے بعد الف ساکن اور لفظ بن میں حرف با ساکنہ ہے عربی زبان میں دو ساکن حروف کا پڑھنا مشکل ہے لہذا لفظ بن کی با ساکنہ کو ہمزہ متحرک کے ساتھ سہارا دیکر التقائے ساکنین ختم کردیا جائے گا اور رسولنا بن عبداللہ کو رسولنا ابن عبداللہ پڑھا اور لکھا جائے گا۔

جب لفظ ابن خبر واقع ہو جیسا کہ : کوئی سوال کرتے ہوئے کہے : محمد ابن من ؟ تو جواب دیتے وقت لفظ ابن مع ہمزہ ذکر کیا جائے گا جیسا کہ : محمد ابن عبد اللہ .اگرچہ رشتہ حقیقی باپ بیٹے کا ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ یہاں لفظ ابن صفت نہیں بلکہ خبر ہے۔

جب فلاں کو ولد اور فلاں کو والد بنایا جائے جیساکہ :فلاں ابن فلاں نہ کہ فلاں بن فلاں

جب لفظ ابن کو تثنیہ یا جمع بنایا جائے جیسا کہ:قاسم ، ابراہیم ابنا محمد ﷺ

جب لفظ ابن پر حرف ندا داخل ہو جیسا کہ:یا ابن اخی 

ناشر👇
امام سیبویہ نحوی اکیڈمی پاکستان 
🪀03342858466
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم