Jaan E Rahmat Pdf / جان رحمت Pdf


📖 جان رحمت

✍️ مولانا محمد ظہیر القادری صاحب






معزز قارئین توجہ فرمائیں! 

     نیپال و بہار کے مسلم الثبوت و متفق بزرگ، عالم ربانی، مخدوم نیپال و بہار، تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے والے عظیم مفتی و محدث، حضورتاج الشریعہ کے سب سے پہلے خلیفہ، حضرت علامہ حنیف القادری (المعروف بہ حضور حنیف ملت علیه الرحمة و الرضوان) کی سیرت وسوانح پر ان کے عرس چہلم کے پر بہار موقع پر سب سے پہلی لکھی جانے والی کتاب (بنام: جان رحمت) مصلح ملت فاؤنڈیشن و حنیف ملت لائبریری بالخصوص اس حقیر برہان القادری گلابپوری اور عزیزم کنزمصلحی کی انتھک کوششوں اور محنتوں سے اب یہ کتاب جان رحمت انتیس سال کچھ مہنیے کے بعد حالات زمانہ کے لحاظ سے اب پی ڈی ایف میں بھی حاضرخدمت ہے؛ 
حالانکہ کہ یہ کتاب جان رحمت ناپید ہو رہی تھی اور امید تھی کہ یہ کتاب آٹھ دس سال میں تلاش کرنے پر بھی نہیں ملتی_
      باوقار اخلاص مندوں کی پوری ایک جماعت نے مشورہ سے نوازا کہ کسی طرح جان رحمت کو پی ڈی ایف میں سجادیجیے اس لیے کہ یہ کتاب حنیف ملت کی سوانح پر مقدمة الجیش کی حیثیت رکھتی ہے اور مکمل ماخذ کی کتاب ہے
اگر یہی کتاب ناپید ہوگئی تو سوائے کف افسوس کے کچھ نہیں ہوگا_
قارئین کرام! اب "جان رحمت" آپ کے مطالعہ کے لیے حاضر خدمت ہے_
آپ اس میں پڑھیں گے:
حنیف ملت کی زندگی کے لیل ونہار، رسول اعظم کانفرنس کی دھوم دھام، حنیف ملت کے خاص رفقا و کلاس فیلو کے اسم گرامی۔۔۔۔۔کٹیاگلابپور کاماضی حال۔۔۔۔۔وغیرہا۔۔۔۔۔۔۔توپیش ہےجان رحمت۔۔۔۔پڑھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں! 

از: برہان القادری گلابپوری نیپال مقیم حال الٰہ آبادیوپی الہند
11ستمبر2020/ بروز جمعہ، بعد فجر علی الصباح
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم