دعوت اسلامی اور رد بد مذہباں

دعوت اسلامی اور رد بد مذہباں

محمد ہاشم رضا مصباحی
                                                     23-10-20

ہمارے بعض احباب کو اہلسنت کی عالمگیر تحریک​ دعوت اسلامی سے وابستہ علما و مبلغین حضرات سے شکایت ہے کہ یہ لوگ رد وہابیت نہیں کرتے ہیں 
اور اسی بنا پر ان کو صلح کلی اور نہ جانے کیا کیا کہ دیا جاتا ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے 

جبکہ دعوت اسلامی کی طرف سے شائع کی گئی علماء اہلسنت کی کتب کی تسہیل،تخریج،تعلیق اور ان پر تقدیم نگاری کے ضمن میں 
اور یوں ہی دعوت اسلامی سے وابستہ مصنفین علما کی تصنیف کردہ کتب میں
 عقائد و معمولات اہلسنت کا دلنشین انداز میں اثبات اور رد وہابیت واضح طور نظر آتا ہے 

اسی طرح مدنی چینل پر پروگرام کرنے والے حضرات بھی آسان اور عام فہم اسلوب میں عقائد اہلسنت کی حقانیت و ثبوت پر بیانات کرتے رہتے ہیں

ہمارے جن بعض احباب کو غلط فہمی ہے وہ دعوت اسلامی کی مطبوعہ کتب کا مطالعہ کریں 
تاکہ شکوک وشبہات کا ازالہ ہوسکے 

دعوت اسلامی کی طرف سے شائع کردہ کتاب "عاشق میلاد بادشاہ" میں رد وہابیت کی ایک جھلک دیکھ سکتے ہیں
                            👇

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم