Anwar ul Haque / انوار الحق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب فتنہ قادیانیت اٹھا، حضرت شیخ الاسلام مولانا حافظ محمد انوار اللہ فاروقی نور الله مرقدہ، جامعہ نظامیہ نے اس فتنہ کی پہلی کتاب ’’ازالۃ الاوہام‘‘ کے رد میں ایک مدلل کتاب تصنیف فرمائی جس کے جواب میں قادیانیوں نے ’’ تائید الحق‘‘ لکھی تھی_ پھر شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے اس کا دندان شکن جواب’’انوارالحق‘‘ کے ذریعہ دیا جو ملک و بیرون ملک میں اس فتنہ کا سد باب کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئی_ خاص طور پر قادیانی فرقہ کو خارج از اسلام قرار دینے میں بنیادی حصہ ادا کیا_
عرصہ سے یہ کتاب نایاب تھی_ چونکہ بعض گوشوں سے پھر یہ فتنہ اٹھ رہا ہے، اس فتنہ کے سد باب کے لیے اس کے شائع کرنے کی ضرورت شدید لاحق ہوئی_ اس کتاب کوطلباۓ جماعت فاضل سندی ۲۰۱۴ء جامعہ نظامیہ نے شائع کرنے کابیڑا اٹھایا اور باجازت مجلس اشاعت العلوم منصہ شہود پر آ رہی ہے_ اللہ تعالی اس خدمت کوقبول فرماۓ_ اور تمام مسلمانوں کو فتنہ قادیانی سے محفوظ رکھے_
 اس سلسلہ میں حضرت علیہ الرحمۃ کی دیگر تصانیف افادۃ الافہام حصہ اول، دوم بھی قابل دید ہیں_ اس میں کافی مواد جمع کیا گیا ہے_ ان کتابوں کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے از بس ضروری ہے_ اسی طرح مقاصد الاسلام گیار حصے، حقیقۃ الفقہ دو حصے، انوار احمدی، الکلام المرفوع وغیرہ کا مطالعہ ایمان میں تازگی کا باعث ہوگا_ یہ سب کتابیں مجلس اشاعت العلوم میں دستیاب ہیں_
فقط
مفتی خلیل احمدشیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، حیدرآباد، الہند




عرض: ڈاؤن لوڈ کریں، خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو پڑھنے اور ہر ممکن عام کرنے کا مشورہ دیں! جزاک اللہ خیرا

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم