اصول الشاشی ابتدائیہ | Usoolush Shashi Tarjama


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَعلَى مَنْزِلَةَ الْمُؤْمِنِينَ بِكَرِيمِ خِطَابِهِ وَ رَفَعَ دَرَجَةَ الْعٰلِمِينَ بِمَعَانِي كِتَابِهِ وَ خَصَّ الْمُسْتَنْبِطِينَ مِنْهُمْ بِمَزِيدِ الْإِصَابَةِ وَثَوابِهِ
وَ الصَّلَاةُ عَلَى النَّبِيِّ وَأَصْحَابِهِ وَ السَّلَامُ عَلَى أَبِي حَنِيفَةَ وَأَحْبَابِهِ.
ترجمہ: تمام تعریفیں ثابت ہیں اُس اللہ کے لیے جس نے اپنے کریم خطاب کے ذریعے مومنین کے مرتبے کو بلند کیا اور اپنی کتاب کے معانی کے جاننے والوں (علمائے ربانین) کے درجے کو اونچا کیا اور ان میں سے استنباط کرنے والوں کو اصابتِ حق اور ثواب کی زیادتی کے ساتھ خاص کیا۔
اور رحمت کاملہ نازل ہو نبی پاک ﷺ اور حضور ﷺ کے اصحاب پر اور سلام نازل ہو (امام اعظم) ابوحنیفہ اور ان کے احباب پر۔
وَ بَعْد فَإِنَّ أُصُولَ الْفِقْهِ أَرْبَعَةٌ كِتَابُ ﷲِ وَ سُنَّةُ رَسُولِهِ وَإجْمَاعُ الْأُمَّةِ وَالْقِياسُ، فَلَا بُدَّ مِنَ الْبَحْثِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْ هَذِهِ الْأَقْسَامِ لِيُعْلَمَ بِذَالِكَ طَرِيقُ تَخْرِيحِ الْأَحكام.
ترجمہ: اور حمد و صلوٰۃ کے بعد! پس (واضح رہے کہ) اصول فقہ، چار ہیں۔ (1) کتاب اللہ (2) سنت رسول اللہ ﷺ (3) اجماع امت اور (4) قیاس ۔ ان اقسام میں سے ہر ایک سے بحث کرنا ضروری ہے تا کہ اس (بحث) سے احکام کے نکالنے کا طریقہ معلوم ہو۔

اَلْبَحْثُ الْأَوَّلُ فِي كِتَابِ اللَّهِ


جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم