ایک لفظ ہے " ایمان داری " ........Ek lafz hai emandari



ایک لفظ ہے " ایمان داری " ........

کہنے و سننے میں بہت ہلکا و آسان، مگر عمل میں بہت مشکل ، آزمائش والا. .  تبھی پھر اس کو اختیار کرنے والا اور قائم رہنے والا کبھی بھی نقصان میں نہیں رہتا. بے ایمان وقتی فائدہ اٹھا کر مستقل نقصان و پریشانی میں رہتا جب کہ ایمان دار کو ظاہری طور پر وقتی نقصان نظر بھی آتا، مگر در حقیقت اس میں  دیرپا فائدہ چھپا ہوتا جسکو صرف خاص لوگ ہی جان و پہچان سکتے تبھی پھر وہ پوری استقامت کے ساتھ " ایمان داری" کا سفر ہنسی خوشی جاری رکھتے..........

اصل بات یہ دیکھنا ہے کہ "میں خود" کتنا ایمان دار ہوں.میرے اپنے دل و دماغ میں اس کا کتنا اثر و سمجھ ہے. میرے اپنے 6 فٹ کے جسم پر کتنا کنٹرول ہے کہ میرے ہاتھ ، پاؤں ، آنکھیں ، میری سوچیں ، میرے عمل "ایمان دار"ہی رہیں ؟ اگر کوئی دوسرا بے ایمان بن کر دنیا کما رہا ، عیش و عشرت میں ہے تو کیا میں بھی ویسا ہی بن جاؤں؟ کیا میں نے ایمان داری سے اپنی سوچوں و صلاحیتوں کو استعمال کر کے کامیاب ہونے کی کوشش کی ہے...............؟؟

یاد رکھیں  ، دنیا میں " کمانا" اتنا اہمیت نہیں رکھتا جتنا کہ " کیسے کمایا" رکھتا ہے... اسی کی پوچھ یہاں بھی ہوتی اور آخرت میں بھی ہونی ہے.......

خدارا آپ کبھی ایسی کامیابی کو ، منافع کو ، امیری کو حاصل کرنے کی کوشش مت کیجئے گا جو آپکو " بے ایمان" کا لقب بھی ساتھ دے............

سمجھ آ گئی ہو تو اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی سمجھا دیں کہ رب العزت ایمان دار شخص کو کنول کے پھول کی طرح بچا و سجا کر رکھتا ہے، جو غلاظت و کیچڑ والے ماحول و سسٹم میں بھی خوبصورت و پرسکون نظر آتا ہے...................
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم