🌷محدثین کا حضور علیہ السلام سے مدد مانگنا:✍🏻




🌷محدثین کا حضور علیہ السلام سے مدد مانگنا:

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے 
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی

اسماء الرجال کے مشہور امام ،امام شمس الدین محمد الذہبی علیہ الرحمہ المتوفی 748ھ اپنی مشہور زمانہ کتاب "تذکرة الحفاظ"میں 
 "محدث اصبہان امام ابن المُقری اصبہانی "علیہ الرحمہ المتوفی 381ھ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 

"ابوبکر بن ابی علی سے مروی ہے ابن المقری کہا کرتے تھے میں، (امام) طبرانی اور ابوالشیخ مدینہ منورہ میں تھے (کہ)ہمارا خرچ ختم ہوگیا اور ہم تنگدستی کا شکار ہوگئے ہم نے بغیر سحری کے روزہ رکھا ہوا تھا ---عشاء کے وقت میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر(روضہ انور) پر آیا اور کہا یارسول اللہ!  ہم بھوک سے نڈھال ہیں ، یہ دیکھ کر طبرانی کہنے لگے بیٹھ جاؤ ہمیں رزق مل جائے گا یا موت آجائے گی چنانچہ میں اور ابوالشیخ اُٹھ کر باہر آئے تو دروازے پر ایک علوی کو موجود پایا ، ہم نے دروازہ کھولا تو اس کے ساتھ دوغلام، دو ٹوکروں میں بہت سی چیزیں لیے کھڑے تھے (علوی) بولا تم نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس میری شکایت کی ہے ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے آپ نے مجھے تمہیں کچھ "دینے کا حکم فرمایا ہے"

(تذکرة الحفاظ جلد 3 طبقہ 13 ص 659 مطبوعہ اسلامک پبلشنگ لاہور)
اس کے علاوہ یہ واقعہ کچھ تبدیلی کیساتھ "جذب القلوب اور وفاءالوفا "میں بھی مرقوم ہے 

اس واقعہ سے درج ذیل اُمور واضح ہوئے

👈محدثین کرام حضور علیہ السلام سے مدد مانگنے کو جائز سمجھتے تھے تبھی تو انہوں آپ کے روضہ پر جاکر فریاد کی ،نیز اگر غیر اللہ سے مدد مانگنا، فریاد کرنا شرک ہوتا تو یہ عظیم محدثین ایسا فعل ہر گز نہ کرتے اب ہم محدثین کی مانیں یا وہابیین کی ۔

👈میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قبر مبارک میں نہ صرف حیات ہیں بلکہ اپنے غلاموں کی فریاد بھی سُنتے ہیں اور مشکل کشائی بھی فرماتے ہیں جیسا کہ آپ نے ایک علوی کے ذریعے اِن محدثین کرام کیلئے کھانے پینے کی چیزیں  بھیجیں. 

امام طبرانی کا یہ کہنا کہ" بیٹھ جاؤ ہمیں رزق مل جائے گا "اس طرف بھی اشارہ کرتا کہ اے میرے دوست ہم جس آقا کی بارگاہ میں فریاد کی ہے وہ ہمیں خالی نہیں بھیجیں گے وہ ہمارے احوال پر ضرور توجہ فرمائیں گے لہذا بیٹھ اور کھانے کا انتظار کرو 

👈روضہ رسول پر فریاد کرنے کے فورا ہی بعد علوی صاحب کھانا لیے کھڑے تھے جیسا کہ اِن صاحب کو حضور علیہ السلام نے پہلے ہی خواب میں آکر خبر کر دی تھی کہ میرے فلاں فلاں غلام فلاں فلاں وقت میرے دربار میں حاضر ہونگے لہذا اِن کی مہمان نوازی کیلئے حاضر ہوجانا 

👈پتہ چلا کہ اہلسنت و جماعت کا مذہب حق و سچ ہے آج جو عقائد و نظریات اہلسنت و جماعت کے ہیں وہی علماء و محدثین کے تھے الحمدلله ہم صراط مستقیم پر ہیں اور اسلاف کے نقش قدم پر، اللہ تعالیٰ ہمیں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا سچا غلام بنائے --------آمین 

✍ اہلسنت وجماعت سرینگر جموں و کشمیر
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم