Madaris Ko Aabad Karen

آخر کار! کام تو مدرسہ کے طلبہ ہی آتے ہیں...! 
✍🏿محمد منصور عالَم نوری می، پوسد، مہاراشٹر، بھارت
         "مدارس سے مساجد آباد ہیں_" 
حافظ ملت علیہ الرحمۃ و الرضوان سے کسی نے کہا کہ حضور! اور لوگ مسجد بناتے ہیں اور آپ کو دیکھا جارہا ہے کہ آپ مدرسے اور دارالعلوم بنارہے ہیں_
 آپ نے ارشاد فرمایا کہ مدرسے نہ ہوں گے تو مسجدیں کیسے آباد رہ سکتی ہیں؟ اگر مدرسے نہ ہوں تو بچے پڑھیں گے کیسے؟ اور بچے پڑھیں گے نہیں تو مسجدوں کو امام کہاں سے مل سکیں گے؟ اس لیے مسجدوں کو آباد رکھنا ہے تو قیامِ مدارس (مدرسہ تعمیر کرنا) ضروری ہے جو میں کرہا ہوں_(مفہوما)

سائل کے عرض کے مطابق حافظ ملت علیہ الرحمۃ و الرضوان نے اپنی بات امام مسجد تک محدود رکھی؛ لیکن آپ کے کارنامے اور زرین اقوال اس پر شاہد ہیں کہ آپ مدارس کے طلبہ کو شاہین صفت دیکھنا چاہتے تھے صرف مسجدوں کا امام بنانا آپ کا مقصد عالی نہیں تھا_
(بات کچھ آگے بڑھ گئی جو مجھے کہنا تھا میں اس سے کچھ آگے نکل گیا) 
مقصد تحریر یہ ہے کہ مدارس سے صرف مساجد ہی آباد نہیں ہیں، 
 غور وفکر کیاجائے تو معلوم ہوگا  کہ ہمارے معاشرہ کی دینی چمک دمک مدارس ہی کا دَین ہیں، ہر جلسہ اور جلوس میں بالواسطہ مدارس کے عمل وکردار ہی کا دخل ہے_
 ہر تحریک کے محرک کا لگاؤ بھی کہیں نا کہیں مدرسوں سے ضرور ہوتا ہے_
آج کے مشکل دور (لاک ڈاؤن_2019/20)  میں بھی مدرسوں کا نمایاں کردار نظر آرہا ہے_
 اس بار ماہِ رمضان میں شوسل ڈیسٹنس کے اندر تخفیف نظر نہ آئی اور مسجدوں میں امام ومؤذن سمیت صرف پانچ لوگوں کو نماز کی اجازت ملی_
 میں ابھی پوسد کی بات کررہاہوں
پوسد کے لوگ بھی اور جگہوں کے لوگوں کی طرح نماز تراویح کے بارے میں فکر مند ہوئے اور سوچنے لگے کہ جماعت کے ساتھ ہماری نماز کیسے ادا ہو ۔۔۔۔ ایسے میں  ان کے کام آئے  تو دارالعلوم عظمت غریب نواز کے بچے ہی آئے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر نہ جا سکے تھے اور اب تک مدرسہ کی زینت بنے ہوئے ہیں  ، شہر کے لوگوں نے  علامہ مولانا مجیب الرحمن صاحب سے رابطہ کیا حضور  ہمیں تراویح جماعت سے پڑھنی ہے ہم اپنے گھر میں اپنے بھائی بیٹوں کے ساتھ نمازِ عشا و تراویح جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں ہمیں کوئی طالب علم  جو نماز پڑھا سکے دے دیجیے! 
 اسی طرح تقریبا بیسوں جگہ سے لوگوں کی فرمائشیں آئیں اور علامہ موصوف نے ہونہار طلبا کو ان لوگوں کے شوقِ عبادت کو دیکھ کر مقرر فرمادیا اور اس طرح آپ نے مدرسہ کے طلبہ سے پوسد کے ہر گھر کو آباد کردیا یعنی ہر گھر تراویح و تلاوت قرآن سے جگمگ کر رہا ہے، گھر کے افراد نمازوں ،عبادتوں سے جڑے دِکھ رہے ہیں ،مشکل حالات میں بھی جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا راستہ نکل آیا_
سبحان الله...!
اس  لاک ڈاؤن نے پوسد کے مسلمانوں کو بتادیا کہ مدرسوں کو آباد رکھو گے تو تمہارا گھر ،در ،شہر و بر سب آباد رہے گا_
مدارس کو فراموش نہ کرنا؛ بلکہ مدرسوں کو دامے درمے قدمے سخنے مدد کرکے اپنے کارخانہ زندگی کو آباد رکھنے کا  ذریعہ بنالینا_
مدارس زندہ باد، مسلمان پائندہ باد...!
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم