Tashkhees Baja ‏Hai ‎Ki ‎Hamen ‎Dard ‎Huwa ‎Hai

      تشخیص بجا ہے کہ ہمیں درد ہوا ہے....! 

     مضمون نگار: محمد محفوظ عالم (بمبئی، بھارت) 


غربت میں ہیں ملبوس بدن کتنے ہی ایسے...

اب کُھل کے تعزیہ دار سے یہ بات کہی جائے.!                                       (محفوظ حنفی) 

قارئین کرام...! 

       آج تک محرم الحرام  میں ہم لوگوں نے تعزیہ کے نام پر خوب خرچ کیا_

لیکن  لاک ڈاؤن کے سبب امسال چوں کہ وقت انتہائی ناگوار ہے، اور بے شمار غریب اور کمزور بھائی انتہائی بدحال ہیں_

اس لیے میرے بھائی!
       تعزیہ کے نام پر خرچ کی جانے والی رقم، غریبوں اور کمزورں پر خرچ کریں...!
اس سے بہتوں کی فریاد رسی  ہوجائے گی اور اس نیک قدمی سے نہ صرف غریبوں اور کمزوروں کی محتاجی دور ہوگی؛ بلکہ لاتعداد مصائب و آلام کا خاتمہ بھی ہوجائے گا_
(ان شاء اللہ تعالیٰ)

     اور میں یقین کامل کے ساتھ کہتا ہوں: ایسا کرنے سے سیدنا امام حسین او دیگر شُہَدائے کرب و بلا (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کو  بہت ہی زیادہ خوشی حاصل ہوگی_

جی ہاں! سیدنا امام حسین (رضی اللہ عنہ) اور آپ کے نانا جان (صلی اللہ علیہ وسلم) کے بے شمار اقوال و افعال، اس بات پر شاہد ہیں کہ غریبوں، مسکینوں اور حاجت مندوں کی مدد کرنا واجب ہے_
اس لیے اس کارِ خیر میں جلد از جلد پیش قدمی کریں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں....!

العارض: محمد محفوظ عالم (بمبئی، بھارت) 

بتاريخ: ٢٩/ ذو الحجہ، ١٤٤١ھ بمطابق: ٢٠/ اگست ٢٠٢٠ء

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم