Jumood o Tasarruf Ke Aetbaar Se Fel ki Kinds / جمود و تصرف کے اعتبار فعل کی قسمیں


جمود و تصرف کے اعتبار سے فعل کی دو قسمیں ہیں
 نمبر۱۔ فعل جامد
 نمبر۲۔ فعل متصرف

پھر فعل جامد تین طرح کا ہوتا ہے
🌱 یا تو فعل جامد سے صرف ماضی کے صیغے آتے ہوں گے
جیسے عَسٰی، تَبَارَکَ، وَھَبَ، نِعْمَ، بِئسَ یونہی افعال مدح و ذم بھی
 یا صرف مضارع کے صیغے آتے ہوں گے جیسے یَھِیْطُ
 یا صرف امر کے صیغے آتے ہوں گے جیسے تَعَالَ، ھَبْ، تَعَلَّمْ، ھَلُمَّ، ھَاتِ

 فعل متصرف کی بھی دو قسمیں ہیں
 نمبر1۔ تام التصرف
وہ فعل متصرف جس سے ماضی، مضارع اور امر سب کے صیغے آتے ہوں
جیسے ضَرَبَ یَضْرِبُ اِضْرِبْ وغیرہ 

 نمبر 2۔ ناقص التصرف
وہ فعل متصرف جس سے فعل کی تین اقسام میں سے صرف دو سے صیغے آتے ہوں

 استقراء سے ناقص التصرف کی دو ہی قسمیں ثابت ہوئی ہیں
 نمبر ۱
وہ فعل جس سے صرف ماضی اور مضارع کے صیغے آتے ہیں
جیسے کَادَ یَکَادُ، مَا زَالَ مَا یَزَالُ، مَاانْفَکَّ مَایَنْفَکُّ، مَا بَرِحَ مَا یَبْرَحُ، اَوْشَكَ یُوْشكُ
 نمبر ۲
وہ فعل جس سے صرف مضارع اور امر کے صیغے آتے ہیں
جیسے یَذَرُ ذَرْ، یَدَعُ دَعْ

https://ahlesunnatojamaat.blogspot.com/2022/06/jab-nahu-aapko-uljhade.html

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم