الصفة المشبهة ما اشتق من فعل لازم / Sifat E Mushabbah

سوال: عَلِیْمٌ، رَحِیْمٌ اور سَمِیْعٌ صفت مشبہ کے صیغے ہیں اور ان تینوں کا باب فَعِلَ بكسر العين ہے اور یہ متعدی ہیں حالانکہ صفت مشبہ فعل لازم سے بنتی ہے متعدی سے نہیں، جیسا کہ کافیہ میں ہے
"الصفة المشبهة ما اشتق من فعل لازم"

جواب: فعل لازم عام ہے خواہ وہ ابتداءً فعل لازم ہو
جیسے شَرُفَ سے شَرِیفٌ، کَرُمَ سے کَرِیْمٌ۔

یا صفت مشبہ کے اشتقاق کے وقت لازم ہو_
جیسے عَلِمَ، رَحِمَ اور سَمِعَ متعدی تھے تو ان کو عَلُمَ، رَحُمَ اور سَمُعَ کی طرف نقل کر کے لازم بنایا پھر ان سے عَلِیْمٌ، رَحِیْمٌ اور سَمِیْعٌ کو مشتق کر لیا گیا_

(شرح ملا عصام بر کافیہ، شرح تحفة الاخوان بر عوامل برکوی، جامع الغموض فارسی شرح کافیہ، حاشیہ خضری بر شرح ابن عقیل)

محمد بنیامین کیلانی
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم