تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بھی ضروری تھا محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا/ Teri Aankho ke Dariya Ka Utarna Bhi Zaruri Tha

تیری آنکھوں کے دریا کا ___ اترنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی _ بچھڑنا بھی ضروری تھا

ضروری تھا کہ ہم دونوں ____ طواف آرزو کرتے
مگر پھر آرزوؤں کا ____ بکھرنا بھی ضروری تھا

بتاؤ یاد ہے تم کو _____ وه جب دل کو چرایا تھا
چرائی چیز کو تم نے ______ خدا کا گھر بنایا تھا

وه جب کہتے تھے میرا نام تم تسبیح میں پڑھتے ہو
محبت کی نمازوں کو ____ قضا کرنے سے ڈرتے ہو

مگر اب یاد آتا ہے ____ وه باتیں تھیں محض باتیں
کہیں باتوں ہی باتوں میں _ مُکرنا بھی ضروری تھا

وہی ہیں صورتیں اپنی، وہی میں ہوں وہی تم ہو
مگر کھویا ہوا ہوں میں_مگر تم بھی کہیں گم ہو

محبت میں دغا کی تھی سو کافر تھے سو کافر ہیں
ملی ہیں منزلیں پھر بھی _ مسافر تھے مسافر ہیں

تیرے دل کے نکالے ہم __ کہاں بھٹکے کہاں پہنچے
مگر بھٹکے تو یاد آیا ___ بھٹکنا بھی ضروری تھا

تیری آنکھوں کے دریا کا __اترنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا 
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم