میری غیرت کبھی رونے نہیں دیتی مجھ کو / غزل / شعر و شاعری



خشک دامن پہ برسنے نہیں دیتی مجھ کو
میری غیرت کبھی رونے نہیں دیتی مجھ کو

ایک خواہش ہے جو مدت سے گلا گھونٹے ہے
اک تمنا ہے جو مرنے نہیں دیتی مجھ کو

زندگی روز نیا درد سناتی ہے مگر
اپنے آنسو کبھی چھونے نہیں دیتی مجھ کو

کچھ تو کانوں کو ستاتا ہے یہ تنہائی کا شور
کچھ مری خامشی سونے نہیں دیتی مجھ کو

اتنا احسان تو کرتی ہے رضاؔ مجھ پہ حیات
ٹوٹ جاؤں تو بکھرنے نہیں دیتی مجھ کو

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم