آٹھ ‏آدمیوں ‏کی ‏صحبت ‏سے ‏آٹھ ‏باتیں ‏پیدا ‏ہوتی ‏ہیں


        آٹھ آدمیوں کی صحبت سے آٹھ باتیں پیدا ہوتی ہیں

 

       حضرت الشیخ السید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب "البرھان المٶید" میں علم کی قدردانی اور علماء کے احترام کی تلقین کرتے ہوے فرماتے ہیں :


     "علما اور اہل معرفت کے ساتھ بیٹھو! کیوں کہ ساتھ بیٹھنے کے بہت سے راز ہوتے ہیں جو بیٹھنے والوں کو ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹ دیتے ہیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص آٹھ(۸) طرح کے لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے، اللہ تعالی اسے آٹھ(۸) چیزوں میں زیادتی فرماتا ہے:


(۱) امراء کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر تکبر اور قساوت قلبی میں زیادتی کردیتا ہے_ 


(۲) بچوں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر لہوولعب کی زیادتی کردیتا ہے_ 


(۳) عورتوں کے ساتھ بیٹھے تو اس میں جہالت و خواہشات میں اضافہ کردیتا ہے_  


(٤) مالداروں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر دنیا اور اس کی چیزوں کی حرص میں زیادتی کردیتا ہے_


(٥) نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر عبادت کی رغبت میں اضافہ کردیتا ہے_


(٦) علما کے ساتھ بیٹھے تو اس کے اندر علم اور پرہیزگاری میں اضافہ کردیتا ہے_ 


(۷) گناہ گاروں کے ساتھ بیٹھے تو اللہ اس کے گناہ اور توبہ کے ٹال مٹول میں زیادتی کردیتا ہے_ 


(۸) فقرا کے ساتھ بیٹھے تو اس میں تقدیر پر رضا بڑھ جاے گی_


(مشائخ عظام میں سید احمد رفاعی کی انفرادیت) 


از قلم: ڈاکٹر مہ جبین اختر


ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ عربی، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد

بزم رفاعی

(خانقاہ رفاعیہ، بڑودہ، گجرات) 9978344822

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم