جمع کثرت کا صیغہ فعلان کے وزن پر کب آتا ہے Jama e Kasrat


جمع کثرت کا صیغہ فُعْلَانٌ کے وزن پر کب آتا ہے؟

درج ذیل تین اوزان سے جمع کثرت کا صیغہ فُعْلَانٌ کے وزن پر آتا ہے_
نمبر (۱) وہ اسم جو فَعِیْلٌ کے وزن پر ہو_ جیسے: قَضِيْبٌ سے قُضْبَانٌ، رَغِيْفٌ سے رُغْفَانٌ، كَثِيْبٌ سے كُثْبَانٌ، فَصِيْلٌ سے فُصْلَانٌ، قَفِيْرٌ سے قُفْرَانٌ، بَعِيْرٌ سے بُعْرَانٌ، قَفِيْرٌ سے قُفْزَانٌ

نمبر (۲) وہ اسم جو فَعَلٌ کے وزن پر ہو اور عین کلمہ میں حرف علت نہ ہو_ حَمَلٌ سے حُمْلَانٌ، ذَكَرٌ سے ذُكْرَانٌ، خَشَبٌ سے خُشْبَانٌ، جَذَعٌ سے جُذْعَانٌ

نمبر (۳) وہ اسم جو فَعْلٌ کے وزن پر ہو اور عین کلمہ میں حرف علت نہ ہو_ جیسے: ظَهْرٌ سے ظُهْرَانٌ، بَطْنٌ سے بُطْنَانٌ، عَبْدٌ سے عُبدَانٌ، رَكْبٌ سے رُكبَانٌ، رَجْلٌ سے رُجْلَانٌ

جب کہ فُعْلَانٌ کے وزن پر درج ذیل جموع شاذ ہیں
وَاحِدٌ  سے وُحْدَانٌ _ أَوْحَدُ سے أُحْدَانٌ _ جِدَارٌ سے جُدْرَانٌ
ذِئْبٌ سے ذُؤْبَانٌ_ رَاعٍ سے رُعْيَانٌ_ شَابٌّ سے شُبَّانٌ
خِرْصٌ سے خُرْصَانٌ_ زُقَاقٌ سے زُقَّانٌ_ زِقٌّ سے زُقَّانٌ
حَائِرٌ سے حُوْرَانٌ_ حُوَارٌ سےحُوْرَانٌ_ شُجَاعٌ سے شُجْعَانٌ
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم