کلمہ اما کی حقیقت / Kalima e Amma Ki Asl

اٙمّٙا کی اصل کے بارے میں اقوال نحاة 

امام خلیل کے نزدیک اسکی اصل مھما ہے ھاء کو ہمزء سے بدلا  مخرج کے قرب کی وجہ سے پھر ہمزہ کو صدارت کلام کی وجہ سے دونوں میموں پر مقدم کردیا اور ساکن سے ابتداء کے محال ہونے کی وجہ سے  حرکت دے دی گئی پھر میم کا میم میں ادغام کردیا تو 
اٙمّٙا ہوگیا

امام سیبویہ کے نزدیک  کلمہ اما اپنی اصل حالت پر ہے 

کیونکہ حروف میں اصل عدم تصرف ہے
اور بعض کے نزدیک اسکی اصل 

اِن ہے پھر تمام حروف شرط کی طرح اس کے بعد بھی ما کو ذیادہ کر دیا گیا  اور نون کا میم میں قرب مخرج کی وجہ سے ادغام کردیا گیا  پھر ہمزہ کے کسرہ کو فتحہ سے بدل دیا گیا تاکہ اِمّا تردیدیہ سے مشابہت نہ ہو تو.  اما ہوگیا 


اور ایک قول یہ بھی ہے کہ
اسکی اصل ماما تھی الف کو ہمزہ سے بدلا دو میموں کے پےدرپے آنے کی وجہ سے  پھر ہمزہ کو مقدم کیا  اور میم کا میم میں ادغام کردیا  تو اما ہوگیا
جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم